اپنی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک دنیا بھر کے ہیکرز کے نشانے پر رہتا ہے جو اس میں نت نئے سیکیورٹی ہولز دریافت کرکے ان کا فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔
آئیے آپ کو ان پانچ مشہور اور بدنام زمانہ حملوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا شکار آپ فیس بک پر ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ ان حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے۔
: Koobface
شاید فیس بک کا سب سے مشہور حملہ، ’’کوب فیس‘‘ دو ہزار نو میں اپنی شہرت کی بلندیوں پر تھا۔ جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے اس میں کوئی وڈیو استعمال کی جاتی ہے، ایسی وڈیو جسے آپ دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔
اس وڈیو پر کلک کرتے ہی آپ سے فلیش پلیئر کے تازہ ترین ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔ لیکن درحقیقت اس راستے سے یہ مال ویئر آپ کے کمپیوٹر میں اپنی جگہ بنا رہا ہوتا ہے۔ ایک دفعہ انسٹال ہو جانے کے بعد آپ کے سسٹم میں موجود سارا ڈیٹا اس کی دسترس میں ہوتا ہے۔ ’’کوب فیس گینگ‘‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے لاکھوں کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا اور دوسروں کے سسٹم تک رسائی حاصل کر کے کئی ملین ڈالر بذریعہ فراڈ کمائے۔
ماہنامہ کمپیوٹنگ | فیس بک صارفین پر ہونے والے پانچ بدنام زمانہ حملے - ماہنامہ کمپیوٹنگ
فیس بک صارفین پر ہونے والے پانچ بدنام زمانہ حملے
اپنی مقبولیت کی وجہ سے فیس بک دنیا بھر کے ہیکرز کے نشانے پر رہتا ہے جو اس میں نت نئے سیکیورٹی ہولز دریافت کرکے ان کا فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔
آئیے آپ کو ان پانچ مشہور اور بدنام زمانہ حملوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا شکار آپ فیس بک پر ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ ان حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے۔
1: Koobface
شاید فیس بک کا سب سے مشہور حملہ، ’’کوب فیس‘‘ دو ہزار نو میں اپنی شہرت کی بلندیوں پر تھا۔ جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے اس میں کوئی وڈیو استعمال کی جاتی ہے، ایسی وڈیو جسے آپ دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔
اس وڈیو پر کلک کرتے ہی آپ سے فلیش پلیئر کے تازہ ترین ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔ لیکن درحقیقت اس راستے سے یہ مال ویئر آپ کے کمپیوٹر میں اپنی جگہ بنا رہا ہوتا ہے۔ ایک دفعہ انسٹال ہو جانے کے بعد آپ کے سسٹم میں موجود سارا ڈیٹا اس کی دسترس میں ہوتا ہے۔ ’’کوب فیس گینگ‘‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے لاکھوں کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا اور دوسروں کے سسٹم تک رسائی حاصل کر کے کئی ملین ڈالر بذریعہ فراڈ کمائے۔ بچاؤ:
اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔ خاص کر setup.exe یا ایگزی فارمیٹ کی کوئی فائل نہ تو ڈاؤن لوڈ کریں نہ انسٹال۔ اپنے سسٹم میں موجود اینٹی وائرس پروگرام کو اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ ’’کوب فیس‘‘ کے ہر نئے طریقے سے حملہ کرنے سے آپ کا اینٹی وائرس پروگرام باخبر ہو۔
آپ کو اپنی فیڈ میں کوئی وڈیو دکھائی دیتی ہے۔ یہ وڈیو آپ کے کسی دوست نے شیئر کی ہوتی ہے۔ لکھا ہوتا ہے کہ آپ کے دوست اسے دیکھ چکے ہیں اب آپ کی باری ہے۔ بس ایک دفعہ پلے کے بٹن پر کلک کرتے ہی صارف اس حملے کا شکار ہو جاتا ہے۔
اس حملے میں زیادہ تر ایسی وڈیوز شامل کی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، چونکہ یہ وڈیو لوگوں نے کہیں اور نہیں دیکھی ہوتی اس لیے اس پر کلک کر بیٹھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ ترین حادثوں کی جھوٹی وڈیوز کو استعمال کر کے اس حملے کو کامیاب بنانا اور زیادہ کارگر طریقہ ہے۔ مثلاً کوئی بڑا حادثہ ہو جائے تو اس کی جعلی وڈیو استعمال کرنا، جبکہ اس کے لیے ٹائٹل ایسا رکھنا کہ ہر کوئی دیکھنے کو مجبور ہو جائے۔ اس لیے اس حملے سے بچنے کے لیے ایسی باتوں سے ہوشیار رہیں
No comments:
Post a Comment